کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
وتر کا بیان
باب
نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا اپنے گھر والوں کو وتر کیلئے جگانے کا بیان
حدیث نمبر
942
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَأَنَا رَاقِدَةٌ مُعْتَرِضَةً عَلَی فِرَاشِهِ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ أَيْقَظَنِي فَأَوْتَرْتُ
مسدد، یحییٰ، ہشام بن عروہ، عروہ، عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں عائشہ نے فرمایا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھتے اور میں آپ کے بستر پر عرض میں لیٹی رہتی، جب وتر پڑھنے کا ارادہ کرتے تو مجھے جگا دیتے، پھر میں بھی وتر پڑھتی تھی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment