Thursday, November 18, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:951


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز استسقاء کا بیان
باب
نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا یہ دعا کرنا کہ اس کو یوسف (علیہ السلام) کے قحط کے سال کی طرح ان کے (کفار قریش کے) لئے بنا دیجئے
حدیث نمبر
951
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرَّکْعَةِ الْآخِرَةِ يَقُولُ اللَّهُمَّ أَنْجِ عَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ اللَّهُمَّ أَنْجِ سَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ اللَّهُمَّ أَنْجِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ اللَّهُمَّ أَنْجِ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَکَ عَلَی مُضَرَ اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا سِنِينَ کَسِنِي يُوسُفَ وَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ غِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا وَأَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ قَالَ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِيهِ هَذَا کُلُّهُ فِي الصُّبْحِ
قتیبہ، مغیرۃ بن عبدالرحمن، ابوالزناد، اعرج، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب اپنا سر آخری رکعت سے اٹھاتے تو کہتے کہ اے ﷲ عیاش بن ربیعہ کو نجات دے- اے ﷲ سلمۃ بن ہشام کو نجات دے- اے ﷲ ولید کو نجات دے، اے ﷲ کمزور مسلمانوں کو نجات دے، ﷲ کفار مضر پراپنی گرفت کو مضبوط کر، اے ﷲ ان کیلے سالوں کو یوسف کے قحط کا سال بنادے، اور نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ غفار کی ﷲ نے مغفرت کردی اور قبیلہ اسلم کو ﷲ نے محفوظ رکھا- اور ابن ابی الزناد نے اپنے والد سے یہ تمام دعائیں نماز صبح کے متعلق بھی نقل کی ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment