Thursday, November 18, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:959


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز استسقاء کا بیان
باب
منبر پر بارش کی دعا کرنے کا بیان
حدیث نمبر
959
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ جَائَهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَحَطَ الْمَطَرُ فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يَسْقِيَنَا فَدَعَا فَمُطِرْنَا فَمَا کِدْنَا أَنْ نَصِلَ إِلَی مَنَازِلِنَا فَمَا زِلْنَا نُمْطَرُ إِلَی الْجُمُعَةِ الْمُقْبِلَةِ قَالَ فَقَامَ ذَلِکَ الرَّجُلُ أَوْ غَيْرُهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَصْرِفَهُ عَنَّا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا قَالَ فَلَقَدْ رَأَيْتُ السَّحَابَ يَتَقَطَّعُ يَمِينًا وَشِمَالًا يُمْطَرُونَ وَلَا يُمْطَرُ أَهْلُ الْمَدِينَةِ
مسدد، ابوعوانہ، قتادہ، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جمعہ کے دن رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے کہ اس اثناء میں ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ یا رسول ﷲ بارش رک گئی ہے اس لئے ﷲ سے دعا کیجئے کہ ہم لوگوں کو سیراب کردے، چنانچہ آپ نے دعا کی تو بارش ہونے لگی اور ہم اپنے گھروں کو بڑی مشکل سے واپس ہوئے، دوسرے جمعہ تک بارش ہوتی رہی، راوی کا بیان ہے کہ وہی شخص یا کوئی دسرا آدمی کھڑا ہوا اور عرض کیا کہ یا رسول ﷲ! ﷲ سے دعا کیجئے کہ بارش روک دے، چنانچہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے ﷲ ہمارے اردگرد برساہم پرنہ برسا- انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ بارش ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی اور دائیں بائیں طرف ہوگئی کہ اس طرف بارش ہورہی تھی اور اہل مدینہ پر بارش نہیں ہو رہی تھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment