کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز استسقاء کا بیان
باب
بارش کی زیادتی کے سبب سے راستے بند ہوجائیں تو دعا کرنے کا بیان
حدیث نمبر
961
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ شَرِيکِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلَکَتْ الْمَوَاشِي وَانْقَطَعَتْ السُّبُلُ فَادْعُ اللَّهَ فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمُطِرُوا مِنْ جُمُعَةٍ إِلَی جُمُعَةٍ فَجَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَهَدَّمَتْ الْبُيُوتُ وَتَقَطَّعَتْ السُّبُلُ وَهَلَکَتْ الْمَوَاشِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ عَلَی رُئُوسِ الْجِبَالِ وَالْآکَامِ وَبُطُونِ الْأَوْدِيَةِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ فَانْجَابَتْ عَنْ الْمَدِينَةِ انْجِيَابَ الثَّوْبِ
اسمٰعیل، مالک، شریک بن عبد ﷲ بن ابی نمر، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ یا رسول ﷲ لوگوں کے مویشی مرگئے، راستے بند ہوگئی اس لیے آپ ﷲ تعالیٰ سے دعا فرمائیں، چنانچہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی تو ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک بارش ہوتی رہی، ایک شخص رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا کہ یا رسول ﷲ لوگوں کے گھر منہدم ہوگئے، راستے بند ہوگئے، لوگوں کے جانور مرگئے، تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یا ﷲ پہاڑوں کی چوٹیوں اور ٹیلوں اور نیچے کے نالوں اور درختوں کے اگنے کی جگہ بارش برسا، چناچہ بدلی مدینہ سے پھٹ گئی جس طرح کپڑا پھٹ جاتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment