کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
سفر میں چاشت کی نماز کا بیان۔
حدیث نمبر
1103
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَی يَقُولُ مَا حَدَّثَنَا أَحَدٌ أَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الضُّحَی غَيْرُ أُمِّ هَانِئٍ فَإِنَّهَا قَالَتْ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ بَيْتَهَا يَوْمَ فَتْحِ مَکَّةَ فَاغْتَسَلَ وَصَلَّی ثَمَانِيَ رَکَعَاتٍ فَلَمْ أَرَ صَلَاةً قَطُّ أَخَفَّ مِنْهَا غَيْرَ أَنَّهُ يُتِمُّ الرُّکُوعَ وَالسُّجُودَ
آدم، شعبہ، عمرو بن مرہ، عبدالرحمن بی ابی لیلیٰ بیان کرتے ہیں کہ ہم سے کسی نے بیان نہیں کیا، کہ ہم نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو چاشت کی نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، ام ہانی کے سوا کہ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ان کے گھر میں فتح مکہ کے دن داخل ہوئے تو غسل کیا اور آٹھ رکعت نماز پڑھی اور میں نے کوئی نماز اس سے ہلکی نہیں دیکھی ہے بجز اس کے کہ وہ رکوع اور سجود پورا کرتے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment