Sunday, December 5, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1106


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
حضر میں چاشت کی نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1106
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ الْأَنْصَارِيَّ قَالَ قَالَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ وَکَانَ ضَخْمًا لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَا أَسْتَطِيعُ الصَّلَاةَ مَعَکَ فَصَنَعَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا فَدَعَاهُ إِلَی بَيْتِهِ وَنَضَحَ لَهُ طَرَفَ حَصِيرٍ بِمَائٍ فَصَلَّی عَلَيْهِ رَکْعَتَيْنِ وَقَالَ فُلَانُ بْنُ فُلَانِ بْنِ جَارُودٍ لِأَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَکَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الضُّحَی فَقَالَ مَا رَأَيْتُهُ صَلَّی غَيْرَ ذَلِکَ الْيَوْمِ
علی بن جعد، شعبہ، انس بن سیرین، انس بن مالک انصاری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک انصاری شخص نے جو بہت موٹے تھے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ میں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تمام نماز میں شریک نہیں ہوسکتا، چناچہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کیلئے کھانا تیار کیا اور اپنے گھر دعوت دی اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کیلئے چٹائی کے ایک کونے پر پانی چھڑکا اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر دو رکعت نماز پڑھی اور فلاں بن فلاں بن جارود نے انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ کیا نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم چاشت کی نماز پڑھتے تھے؟ کہا میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو اس دن کے علاوہ کسی دن پڑھتے نہیں دیکھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment