کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
قبا کی مسجد کا بیان
حدیث نمبر
1115
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ هُوَ الدَّوْرَقِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَ لَا يُصَلِّي مِنْ الضُّحَی إِلَّا فِي يَوْمَيْنِ يَوْمَ يَقْدَمُ بِمَکَّةَ فَإِنَّهُ کَانَ يَقْدَمُهَا ضُحًی فَيَطُوفُ بِالْبَيْتِ ثُمَّ يُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ خَلْفَ الْمَقَامِ وَيَوْمَ يَأْتِي مَسْجِدَ قُبَائٍ فَإِنَّهُ کَانَ يَأْتِيهِ کُلَّ سَبْتٍ فَإِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ کَرِهَ أَنْ يَخْرُجَ مِنْهُ حَتَّی يُصَلِّيَ فِيهِ قَالَ وَکَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَزُورُهُ رَاکِبًا وَمَاشِيًا قَالَ وَکَانَ يَقُولُ إِنَّمَا أَصْنَعُ کَمَا رَأَيْتُ أَصْحَابِي يَصْنَعُونَ وَلَا أَمْنَعُ أَحَدًا أَنْ يُصَلِّيَ فِي أَيِّ سَاعَةٍ شَائَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ غَيْرَ أَنْ لَا تَتَحَرَّوْا طُلُوعَ الشَّمْسِ وَلَا غُرُوبَهَا
یعقوب بن ابراہیم، ابن علیہ، ایوب، نافع سے روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ صرف دو دن چاشت کی نماز پڑھتے تھے، اول جس دن مکہ تے تھے اس لئے کہ وہاں چاشت کے وقت پہنچتے تھے اور خانہ کعبہ کا طواف کرتے تھے پھر مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھتے تھے دوسرے جس دن قبا میں آتے تھے وہ اس مسجد میں ہر سینچر کے دن آتے تھے، جب مسجد میں داخل ہوتے تو اس بات کو ناپسند کرتے کہ اس مسجد سے بغیر نماز پڑھے ہوئے نکل جائیں، ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بیان کرتے تھے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سوار ہوکر اور پیادہ اس کی زیارت کرتے تھے، اور میں اس طرح کرتا ہوں جس طرح اپنے ساتھیوں کو کرتے ہوئے دیکھتا تھا اور نہ میں کسی کو منع کرتا ہوں کہ رات اور دن کے جس حصہ میں چاہے نماز پڑھے مگر یہ کہ آفتاب کے طلوع اور غروب کے وقت نماز کا قصد نہ کرے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment