Sunday, December 5, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1176


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
میت کو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دینے کا بیان
حدیث نمبر
1176
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيَّةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تُوُفِّيَتْ ابْنَتُهُ فَقَالَ اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِکَ بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ کَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ کَافُورٍ فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَأَعْطَانَا حِقْوَهُ فَقَالَ أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ تَعْنِي إِزَارَهُ
اسمعیل بن عبد ﷲ ، مالک، ایوب سختیانی، محمد بن سیرین، ام عطیہ، انصاریہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس رسول ﷲ تشریف لائے جب کہ آپ کی لڑکی نے وفات پائی اور فرمایا کہ اس کو تین بار یا پانچ بار یا اس سے زائد بار غسل دو- اگر تم اس کی ضرورت سمجھو تو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور اخیر میں کافور ملادو جب تم فارغ ہوجاؤ تو ہمیں مطلع کرو جب ہم لوگ فارغ ہوگئے تو آپ کو اطلاع دی آپ نے ہمیں اپنا تہبند دیا کہ اس کے جسم سے ملادو یعنی ازار بنادو



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment