کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
جنازہ پر میت کے کلام کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1292
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وُضِعَتْ الْجِنَازَةُ فَاحْتَمَلَهَا الرِّجَالُ عَلَی أَعْنَاقِهِمْ فَإِنْ کَانَتْ صَالِحَةً قَالَتْ قَدِّمُونِي قَدِّمُونِي وَإِنْ کَانَتْ غَيْرَ صَالِحَةٍ قَالَتْ يَا وَيْلَهَا أَيْنَ يَذْهَبُونَ بِهَا يَسْمَعُ صَوْتَهَا کُلُّ شَيْئٍ إِلَّا الْإِنْسَانَ وَلَوْ سَمِعَهَا الْإِنْسَانُ لَصَعِقَ
قتیبہ، لیث، سعیدبن ابی سعد، ابوسعید الخدری رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں- انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا جب جنازہ تیار ہوجاتا ہے اور لوگ اس کو اپنے کاندھوں پر اٹھا لیتے ہیں- اگر وہ نیک کار ہوتا ہے تو کہتا ہے- مجھے جلدی لے چلو، مجھے جلدی لے چلو، اگر وہ نیک کار نہیں ہوتا تو کہتا ہے کہ افسوس تم مجھے کہاں لے جارہے ہو انسان کے سوا تمام چیزیں اس کی آواز کو سنتی ہیں- اگر اس کو آدمی سن لے تو بیہوش ہوجائے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment