Saturday, December 11, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1313


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
زکوۃ کے واجب ہونے کا بیان
حدیث نمبر
1313
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ بن منهال قال حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو جَمْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هَذَا الْحَيَّ مِنْ رَبِيعَةَ قَدْ حَالَتْ بَيْنَنَا وَبَيْنَکَ کُفَّارُ مُضَرَ وَلَسْنَا نَخْلُصُ إِلَيْکَ إِلَّا فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ فَمُرْنَا بِشَيْئٍ نَأْخُذُهُ عَنْکَ وَنَدْعُو إِلَيْهِ مَنْ وَرَائَنَا قَالَ آمُرُکُمْ بِأَرْبَعٍ وَأَنْهَاکُمْ عَنْ أَرْبَعٍ الْإِيمَانِ بِاللَّهِ وَشَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَعَقَدَ بِيَدِهِ هَکَذَا وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَائِ الزَّکَاةِ وَأَنْ تُؤَدُّوا خُمُسَ مَا غَنِمْتُمْ وَأَنْهَاکُمْ عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ وَقَالَ سُلَيْمَانُ وَأَبُو النُّعْمَانِ عَنْ حَمَّادٍ الْإِيمَانِ بِاللَّهِ شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ
حجاج بن منہال، حماد بن زید، ابوحمزہ بیان کرتے ہیں، میں نے ابن عباس کو کہتے ہوئے سنا کہ قبیلہ عبدالقیس کا وفد نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس گیا اور عرض کیا کہ یا رسول ﷲ یہ قبیلہ ربیعہ کی ایک شاخ ہے اور ہمارے اور آپ کے درمیان کفار مضر حائل ہیں اور ہم آپ کی طرف صرف حرام کے مہینوں میں آنے کا موقع پاتے ہیں اس لئے آپ ہمیں ایسی بات کا حکم دیں کہ ہم اس پر عمل کریں اور اپنے پیچھے رہ جانے والوں کو اس کی طرف دعوت دیں- آپ نے فرمایا کہ میں تمہیں چار باتوں کا حکم دیتا ہوں اور چار باتوں سے روکتا ہوں- ﷲ پر ایمان لانا اور گواہی دینا کہ معبود سوائے خدا کے کوئی نہیں، اور اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کیا-- نماز قائم کرنا-- زکوۃ دینا-- اور یہ کہ مال غنیمت کا پانچواں حصہ اداء کرو اور میں تمہیں، دباء، حنتم، نقیر، اور مزفت کے استعمال سے روکتا ہوں اور سلیمان اور ابوالنعمان نے حماد سے روایت کیا ہے کہ ﷲ پر ایمان لانا اس بات کی گواہی دینا کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment