Saturday, December 11, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1385


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو مال بڑھانے کے لئے لوگوں سے سوال کرے۔
حدیث نمبر
1385
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَ سَمِعْتُ حَمْزَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَزَالُ الرَّجُلُ يَسْأَلُ النَّاسَ حَتَّی يَأْتِيَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَيْسَ فِي وَجْهِهِ مُزْعَةُ لَحْمٍ وَقَالَ إِنَّ الشَّمْسَ تَدْنُو يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّی يَبْلُغَ الْعَرَقُ نِصْفَ الْأُذُنِ فَبَيْنَا هُمْ کَذَلِکَ اسْتَغَاثُوا بِآدَمَ ثُمَّ بِمُوسَی ثُمَّ بِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَزَادَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي جَعْفَرٍ فَيَشْفَعُ لِيُقْضَی بَيْنَ الْخَلْقِ فَيَمْشِي حَتَّی يَأْخُذَ بِحَلْقَةِ الْبَابِ فَيَوْمَئِذٍ يَبْعَثُهُ اللَّهُ مَقَامًا مَحْمُودًا يَحْمَدُهُ أَهْلُ الْجَمْعِ کُلُّهُمْ وَقَالَ مُعَلًّی حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ أَخِي الزُّهْرِيِّ عَنْ حَمْزَةَ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْأَلَةِ
یحیی بن بکیر، لیث، عبیدﷲ بن ابی جعفر، حمزہ بن عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ، عبدﷲ بن عمر نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک شخص لوگوں سے مانگتا رہتا ہے، یہاں تک کہ وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اسکے چہرے پر گوشت کا ٹکڑا نہ ہوگا اور فرمایا کہ آفتاب قیامت کے دن قریب ہوجائے گا، یہاں تک کہ نصف کان تک پسینہ آجائے گا- بس وہ اسی حال میں حضرت آدم علیہ السلام کے پاس فریاد لے کر جائیں گے- پھر حضرت موسی علیہ السلام کے پاس، پھر حضرت محمد صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس جائیں گے اور عبدﷲ نے اتنا زیادہ بیان کیا کہ مجھ سے لیث نے بواسطہ ابن ابی جعفر بیان کیا، کہ آپ سفارش کریں گے، تاکہ مخلوق کے درمیان فیصلہ کیا جائے- آپ روانہ ہوں گے یہاں تک کہ بہشت کے دروازے کا حلقہ پکڑ لیں گے، اس دنﷲ تعالی آپ کو مقام محمود پر کھڑا کردے گا، جس کی تمام لوگ تعریف کریں گے اور معلی نے بیان کیا کہ ہم سے وہیب نے بواسطہ نعمان بن راشد، عبدﷲ بن مسلم (زہری کے بھائی) حمزہ بن عبدﷲ سے بیان کیا کہ انہوں نے ابن عمر رضی ﷲ عنہ اور ابن عمر رضی ﷲ عنہ نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے سوال کرنے کے متعلق روایت کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment