کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
منقی ایک صاع دینے کا بیان۔
حدیث نمبر
1416
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ سَمِعَ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَکِيمٍ الْعَدَنِيَّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ قَالَ حَدَّثَنِي عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا نُعْطِيهَا فِي زَمَانِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ فَلَمَّا جَائَ مُعَاوِيَةُ وَجَائَتْ السَّمْرَائُ قَالَ أُرَی مُدًّا مِنْ هَذَا يَعْدِلُ مُدَّيْنِ
عبدﷲ بن منیر، یذید بن ابی حکیم عدنی، سفیان، زید بن اسلم، عیاض بن عبدﷲ بن سعد بن ابی سرح، ابوسعید خدری رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے زمانہ میں صدقہ فطر ایک صاع کھانا، یا ایک صاع کجھور، یا ایک صاع جو، یا ایک صاع منقی دیتے تھے، جب امیر معاویہ رضی ﷲ عنہ کا زمانہ آیا اور گیہوں آنے لگا تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس کا ایک مد دوسری چیزوں کے دو مد کے برابر ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment