کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
پالان پر سوار ہو کر حج کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1424
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قال حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ قال حَدَّثَنَا أَيْمَنُ بْنُ نَابِلٍ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ اعْتَمَرْتُمْ وَلَمْ أَعْتَمِرْ فَقَالَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ اذْهَبْ بِأُخْتِکَ فَأَعْمِرْهَا مِنْ التَّنْعِيمِ فَأَعْقَبَهَا عَلَی نَاقَةٍ فَاعْتَمَرَتْ
عمر بن علی ابوعاصم، یمن بن نابل، قاسم بن محمد، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم آپ نے عمرہ کیا لیکن میں نے نہیں کیا- آپ نے فرمایا، اے عبدالرحمن اپنی بہن کو لے جاؤ اور ان کو ان مقام تنعیم سے عمرہ کراؤ چناچہ ان کو اونٹنی پر پیچھے بٹھا لیا تو انہوں نے عمرہ کیا۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment