Sunday, December 12, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1446


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
محرم کون سا کپڑا پہنے؟
حدیث نمبر
1446
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنْ الثِّيَابِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَلْبَسُ الْقُمُصَ وَلَا الْعَمَائِمَ وَلَا السَّرَاوِيلَاتِ وَلَا الْبَرَانِسَ وَلَا الْخِفَافَ إِلَّا أَحَدٌ لَا يَجِدُ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ وَلْيَقْطَعْهُمَا أَسْفَلَ مِنْ الْکَعْبَيْنِ وَلَا تَلْبَسُوا مِنْ الثِّيَابِ شَيْئًا مَسَّهُ الزَّعْفَرَانُ أَوْ وَرْسٌ قال ابو عبد الله يغسل المحرم راسه ويترجل ولايحک جسده ويلقی القمل من راسه وجسده في الارض
عبدﷲ بن یوسف، مالک، نافع، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں- انہوں نے بیان کیا کہ ایک شخص نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم محرم کون سے کپڑے پہنے ؟ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا- قمیص، عمامہ، پائجامہ، اور ٹوپی اور موزے نہ پہنے، مگر وہ شخص جسے جوتا نہ ملے تو وہ موزے پہن لے اور دونوں موزوں کو ٹخنے کے نیچے سے کاٹ ڈالے اور نہ ہی کوئی ایسا کپڑا پہنے جس میں زعفران یا ورس لگی ہوئی ہو- ابوعبدﷲ (بخاری) نے کہا کہ محرم اپنا سر دھو سکتا ہے لیکن نہ تو کنگھی کرے اور نہ اپنا بدن کھجلائے اور جوئیں اپنے سر اور بدن سے نکال کر زمین پر ڈال دے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment