کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
مکہ کی فضیلت اور اس کی عمارتوں کا بیان۔
حدیث نمبر
1484
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا بُنِيَتْ الْکَعْبَةُ ذَهَبَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَبَّاسٌ يَنْقُلَانِ الْحِجَارَةَ فَقَالَ الْعَبَّاسُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْعَلْ إِزَارَکَ عَلَی رَقَبَتِکَ فَخَرَّ إِلَی الْأَرْضِ وَطَمَحَتْ عَيْنَاهُ إِلَی السَّمَائِ فَقَالَ أَرِنِي إِزَارِي فَشَدَّهُ عَلَيْهِ
عبدﷲ بن محمد، ابوعاصم، ابن جریج، عمر بن دینار، جابر بن عبدﷲ سے روایت کرتے ہیں- انہوں نے بیان کیا کہ جب کعبہ کی تعمیر شروع ہوئی تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم اور حضرت عباس رضی ﷲ عنہ دونوں پتھر اٹھا کر لاتے تھے- حضرت عباس رضی ﷲ عنہ نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے کہا کہ اپنی ازار اپنے کاندھوں پر ڈال لو (جب آپ نے ایسا کیا تو) بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑے اور آنکھیں آسمان کی طرف لگ گئیں، پھر آپ نے فرمایا کہ مجھے میری ازار دیدو، چناچہ آپ نے اسے باندھ لیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment