کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مکہ میں اترنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1492
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْغَدِ يَوْمَ النَّحْرِ وَهُوَ بِمِنًی نَحْنُ نَازِلُونَ غَدًا بِخَيْفِ بَنِي کِنَانَةَ حَيْثُ تَقَاسَمُوا عَلَی الْکُفْرِ يَعْنِي ذَلِکَ الْمُحَصَّبَ وَذَلِکَ أَنَّ قُرَيْشًا وَکِنَانَةَ تَحَالَفَتْ عَلَی بَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَوْ بَنِي الْمُطَّلِبِ أَنْ لَا يُنَاکِحُوهُمْ وَلَا يُبَايِعُوهُمْ حَتَّی يُسْلِمُوا إِلَيْهِمْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ سَلَامَةُ عَنْ عُقَيْلٍ وَيَحْيَی بْنُ الضَّحَّاکِ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ وَقَالَا بَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي الْمُطَّلِبِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ بَنِي الْمُطَّلِبِ أَشْبَهُ
حمیدی، ولید، اوزاعی، زہری، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں- انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے یوم نحر کے دوسرے دن جب آپ منیٰ میں تھے- فرمایا کہ کل ہم (انشاء ﷲ) خیف بنی کنانہ یعنی محصب میں اتریں گے، جہاں لوگوں نے کفر پر جمنے رہنے کی قسم کھائی تھی- وہ واقعہ یہ ہے کہ قریش اور کنانہ نے بنی ہاشم اور بنی عبدالمطلب یا بنی المطلب کے خلاف قسم کھائی تھی کہ ان سے بیاہ شادی اور خرید و فروخت نہ کریں گے، جب تک کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو وہ ہمارے حوالہ نہ کردیں- اور سلامہ نے عقیل سے یحیی بن ضحاک سے، اوزاعی سے، اسی طرح روایت کیا ہے کہ مجھ سے ابن شہاب نے بیان کیا اور دونوں نے بنی ہاشم اور بنی مطلب کا لفظ بیان کیا، ابوعبدﷲ (بخاری) نے بیان کیا- بنی مطلب زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment