کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
اس امر کا بیان قربانی جانوروں سے کیا کھائے، اور کیا خیرات کرے؟۔
حدیث نمبر
1610
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی قَالَ حَدَّثَتْنِي عَمْرَةُ قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَقُولُ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقَعْدَةِ وَلَا نُرَی إِلَّا الْحَجَّ حَتَّی إِذَا دَنَوْنَا مِنْ مَکَّةَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَکُنْ مَعَهُ هَدْيٌ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ ثُمَّ يَحِلُّ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَدُخِلَ عَلَيْنَا يَوْمَ النَّحْرِ بِلَحْمِ بَقَرٍ فَقُلْتُ مَا هَذَا فَقِيلَ ذَبَحَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَزْوَاجِهِ قَالَ يَحْيَی فَذَکَرْتُ هَذَا الْحَدِيثَ لِلْقَاسِمِ فَقَالَ أَتَتْکَ بِالْحَدِيثِ عَلَی وَجْهِهِ
خالد بن مخلد، سلیمان، یحیی، عمرہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کو کہتے ہوئے سنا کہ ہم لوگ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے جب کہ ذی قعدہ کے مہینے میں پانچ دن باقی تھے اور ہم لوگوں کاصرف حج کا ارادہ تھا یہاں تک کہ جب ہم لوگ مکہ کے قریب پہنچے تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ہم لوگوں کو حکم دیا کہ جس کے پاس ہدی نہ ہو تو وہ جب خانہ کعبہ کا طواف کر لے تو احرام سے باہر ہو جائے، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کا بیان ہے کہ ہمارے پاس قربانی کے دن گائے کا گوشت لایا گیا، میں نے پوچھا یہ کیا ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کی طرف سے ذبح کیا ہے- یحیی نے کہا کہ میں نے اس حدیث کو قاسم سے بیان کیا تو انہوں نے کہا کہ عمرہ نے تم سے یہ حدیث ٹھیک بیان کی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment