کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
اس امر کا بیان قربانی جانوروں سے کیا کھائے، اور کیا خیرات کرے؟۔
حدیث نمبر
1609
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ حَدَّثَنَا عَطَائٌ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ کُنَّا لَا نَأْکُلُ مِنْ لُحُومِ بُدْنِنَا فَوْقَ ثَلَاثِ مِنًی فَرَخَّصَ لَنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ کُلُوا وَتَزَوَّدُوا فَأَکَلْنَا وَتَزَوَّدْنَا قُلْتُ لِعَطَائٍ أَقَالَ حَتَّی جِئْنَا الْمَدِينَةَ قَالَ لَا
مسدد، یحیی، ابن جریج، عطاء، جابر بن عبدﷲ سے روایت کرتے ہیں وہ بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ منیٰ کے دنوں میں اپنی قربانیوں کا گوشت زیادہ نہیں کھاتے تھے، پھر نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے ہم لوگوں کو اجازت دی اور فرمایا کہ کھاؤ اور توشہ بناؤ تو ہم لوگوں نے کھایا اور توشہ بنایا میں نے عطاء سے پوچھا کہ کیا انہوں نے یہ بھی بیان کیا کہ یہاں تک کہ ہم مدینہ پہنچ گیے؟ انہوں نے جواب دیا نہیں۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment