کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
احرام کھولتے وقت سر منڈانے یا بال کتروانے کا بیان۔
حدیث نمبر
1617
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ وَالْمُقَصِّرِينَ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي نَافِعٌ رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ قَالَ وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ وَقَالَ فِي الرَّابِعَةِ وَالْمُقَصِّرِينَ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، نافع، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اے میرے ﷲ! سر منڈانے والوں پر رحم کر، لوگوں نے عرض کیا اور بال کترانے والے یا رسول ﷲ ، آپ نے فرمایا کہ اے ﷲ! سر منڈانے والوں پر رحم کر، لوگوں نے عرض کیا اور بال کتروانے والوں پر یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا اور بال کتروانے والوں پر، اور لیث کا بیان ہے مجھ سے نافع نے رحم ﷲ محلقین (سر منڈانے والوں پر رحم کر) ایک یا دو مرتبہ بیان کیا اور عبیدﷲ نے کہا کہ مجھ سے نافع نے بیان کیا کہ آپ نے چوتھی بار میں وَالْمُقَصِّرِينَ (بال کتروانے والوں پر) فرمایا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment