کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
ایک دن روزہ رکھنے اور ایک دن افطار کرنے کا بیان
حدیث نمبر
1852
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُغِيرَةَ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صُمْ مِنْ الشَّهْرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ قَالَ أُطِيقُ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ فَمَا زَالَ حَتَّی قَالَ صُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمًا فَقَالَ اقْرَإِ الْقُرْآنَ فِي کُلِّ شَهْرٍ قَالَ إِنِّي أُطِيقُ أَکْثَرَ فَمَا زَالَ حَتَّی قَالَ فِي ثَلَاثٍ
محمد بن بشار، غندر، شعبہ، مغیرہ، مجاہد، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ مہینے میں تین دن روزہ رکھا کرو- انہوں نے عرض کیا کہ میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں- اسی طرح گفتگو ہوتی رہی یہاں تک کہ آپ نے فرمایا کہ ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن افطار کرو آپ نے فرمایا کہ قرآن ہر مہینے میں ایک بار ختم کیا کرو- عبدﷲ نے عرض کیا کہ میں اس سے زیادہ طاقت رکھتا ہوں- یہاں تک کہ آپ نے فرمایا تین دن میں ایک بار ختم کیا کرو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment