Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1853


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
داؤود علیہ السلام کے روزں کا بیان
حدیث نمبر
1853
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْعَبَّاسِ الْمَکِّيَّ وَکَانَ شَاعِرًا وَکَانَ لَا يُتَّهَمُ فِي حَدِيثِهِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّکَ لَتَصُومُ الدَّهْرَ وَتَقُومُ اللَّيْلَ فَقُلْتُ نَعَمْ قَالَ إِنَّکَ إِذَا فَعَلْتَ ذَلِکَ هَجَمَتْ لَهُ الْعَيْنُ وَنَفِهَتْ لَهُ النَّفْسُ لَا صَامَ مَنْ صَامَ الدَّهْرَ صَوْمُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ صَوْمُ الدَّهْرِ کُلِّهِ قُلْتُ فَإِنِّي أُطِيقُ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ قَالَ فَصُمْ صَوْمَ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَام کَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا وَلَا يَفِرُّ إِذَا لَاقَی
آدم، شعبہ، حبیب بن ابی ثابت، ابوالعباس مکی جو شاعر تھے اور حدیث میں مہتم بھی نہ تھے، عبدﷲ بن عمرو بن عاص سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھ سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تو برابر روزے رکھتا ہے، اور رات کو عبادت کے لئے کھڑا ہوتا ہے- میں نے عرض کیا ہاں! آپ نے فرمایا کہ جب تو ایسا کرے گا تو تیری آنکھوں میں گڑھے پڑ جائیں گے اور بدن کمزور ہو جائے گا، جس نے ہمیشہ روزہ رکھا اس نے روزہ نہیں رکھا، ہر مہینے تین دن روزہ رکھنا ہمیشہ روزے رکھنے کے برابر ہے- میں نے عرض کیا میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں- آپ نے فرمایا داؤد علیہ السلام کے روزے رکھو وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کرتے اور جب دشمن سے مقابلہ ہوتا تو پیٹھ نہ دکھاتے تھے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment