کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
اس شخص کی فضیلت بیان جو رمضان (راتوں) میں کھڑا ہو۔
حدیث نمبر
1883
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا کَيْفَ کَانَتْ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ فَقَالَتْ مَا کَانَ يَزِيدُ فِي رَمَضَانَ وَلَا فِي غَيْرِهِ عَلَی إِحْدَی عَشْرَةَ رَکْعَةً يُصَلِّي أَرْبَعًا فَلَا تَسَلْ عَنْ حُسْنِهِنَّ وَطُولِهِنَّ ثُمَّ يُصَلِّي أَرْبَعًا فَلَا تَسَلْ عَنْ حُسْنِهِنَّ وَطُولِهِنَّ ثُمَّ يُصَلِّي ثَلَاثًا فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتَنَامُ قَبْلَ أَنْ تُوتِرَ قَالَ يَا عَائِشَةُ إِنَّ عَيْنَيَّ تَنَامَانِ وَلَا يَنَامُ قَلْبِي
اسماعیل، مالک، سعید مقبری، ابوسلمہ بن عبدالرحمن سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے (ابوسلمہ) حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے پوچھا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی رات کی نماز رمضان میں کیسی تھی- انہوں نے جواب دیا کہ رمضان میں اور اس کے علاوہ دونوں میں گیارہ رکعتوں سے زیادہ نہ بڑھتے تھے- چار رکعتیں پڑھتے تھے- ان کے طول و حسن کو نہ پوچھو- پھر چار رکعتیں پڑھتے جن کے طول و حسن کا کیا کہنا- پھر تین رکعتیں پڑھتیں تھے- تو میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ آپ وتر پڑھنے سے پہلے سو جاتے ہیں، آپ نے فرمایا کہ اے عائشہ رضی ﷲ عنہا میری دونوں آنکھیں سوتی ہیں لیکن میرا دل نہیں سوتا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment