کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
بیچنے والے اور خریدنے والے کو اختیار ہے جب تک کہ دونوں جدا نہ ہوئے ہوں
حدیث نمبر
1977
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ قَتَادَةُ أَخْبَرَنِي عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ سَمِعْتُ حَکِيمَ بْنَ حِزَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا فَإِنْ صَدَقَا وَبَيَّنَا بُورِکَ لَهُمَا فِي بَيْعِهِمَا وَإِنْ کَذَبَا وَکَتَمَا مُحِقَتْ بَرَکَةُ بَيْعِهِمَا
اسحق، حبان، شعبہ، قتادہ، صالح، ابوالخلیل، عبدﷲ بن حارث حکیم بن حزام، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ بیچنے والے اور خریدنے والے کو اختیار ہے جب تک کہ دونوں جدا نہ ہوں اگر دونوں سچے ہوں اور صاف صاف دونوں بیان کر دیں تو ان دونوں کی بیع میں برکت ہوگی اور اگر دونوں جھوٹے ہیں تو ان دونوں کی بیع میں برکت جاتی رہی گی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment