Sunday, January 2, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1981


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
اگر بائع کے لئے اختیار ہو تو کیا بیع جائز ہے؟
حدیث نمبر
1981
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا حَبَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حَکِيمِ بْنِ حِزَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا قَالَ هَمَّامٌ وَجَدْتُ فِي کِتَابِي يَخْتَارُ ثَلَاثَ مِرَارٍ فَإِنْ صَدَقَا وَبَيَّنَا بُورِکَ لَهُمَا فِي بَيْعِهِمَا وَإِنْ کَذَبَا وَکَتَمَا فَعَسَی أَنْ يَرْبَحَا رِبْحًا وَيُمْحَقَا بَرَکَةَ بَيْعِهِمَا قَالَ وَحَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا أَبُو التَّيَّاحِ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ يُحَدِّثُ بِهَذَا الْحَدِيثِ عَنْ حَکِيمِ بْنِ حِزَامٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اسحق، حبان، ہمام، قتادہ، ابوالخلیل، عبدﷲ بن حارث، حکیم بن حزام سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا بائع اور مشتری کو اختیار ہے جب تک کہ دونوں جدا نہ ہوں، ہمام نے کہا کہ میں اپنی کتاب میں اس طرح پایا کہ تین بار اختیار کرے اگر وہ دونوں سچے ہیں اور صاف صاف بیان کر دیں تو ان دونوں کی بیع میں برکت ہوگی اور اگر دونوں جھوٹے ہیں اور عیب کو چھپایا تو ممکن ہے کہ کچھ نفع ہو جائے، لیکن ان دونوں کی برکت جاتی رہی گی اور حبان نے بیان کیا کہ ہم سے ہمام نے ابوالتیاح کے واسطہ سے بیان کیا کہ انہوں نے اس حدیث کو عبدﷲ بن حارث سے سنا اور انہوں نے حکیم بن حزام سے انہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment