کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
بازاروں کے متعلق جو کہاگیا اس کا بیان۔
حدیث نمبر
1988
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُمَرَ أَنَّهُمْ کَانُوا يَشْتَرُونَ الطَّعَامَ مِنْ الرُّکْبَانِ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَبْعَثُ عَلَيْهِمْ مَنْ يَمْنَعُهُمْ أَنْ يَبِيعُوهُ حَيْثُ اشْتَرَوْهُ حَتَّی يَنْقُلُوهُ حَيْثُ يُبَاعُ الطَّعَامُ قَالَ وَحَدَّثَنَا ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبَاعَ الطَّعَامُ إِذَا اشْتَرَاهُ حَتَّی يَسْتَوْفِيَهُ
ابراہیم بن منذر، ابوضمرہ، موسیٰ، نافع، ابن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگ سواروں سے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے زمانہ میں غلہ خرید تے تھے، تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس کسی کو بھیجتے جو انہیں غلہ اس جگہ بیچنے سے منع کرے جہاں پر خریدا ہے، جب تک کہ وہ غلہ وہاں منتقل نہ ہو جائے جہاں غلہ بکتا ہے، اور نافع کا بیان ہے کہ حضرت عمر رضی ﷲ عنہ نے ہم سے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس غلہ کے بیچنے سے منع کیا جس کو خریدا ہے جب تک کہ وہ اس پر قبضہ نہ کرلے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment