Sunday, January 2, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1989


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
بازار میں شور وغل مچانے کی کراہت کا بیان۔
حدیث نمبر
1989
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ حَدَّثَنَا هِلَالٌ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ لَقِيتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قُلْتُ أَخْبِرْنِي عَنْ صِفَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي التَّوْرَاةِ قَالَ أَجَلْ وَاللَّهِ إِنَّهُ لَمَوْصُوفٌ فِي التَّوْرَاةِ بِبَعْضِ صِفَتِهِ فِي الْقُرْآنِ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاکَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا وَحِرْزًا لِلْأُمِّيِّينَ أَنْتَ عَبْدِي وَرَسُولِي سَمَّيْتُکَ المتَوَکِّلَ لَيْسَ بِفَظٍّ وَلَا غَلِيظٍ وَلَا سَخَّابٍ فِي الْأَسْوَاقِ وَلَا يَدْفَعُ بِالسَّيِّئَةِ السَّيِّئَةَ وَلَکِنْ يَعْفُو وَيَغْفِرُ وَلَنْ يَقْبِضَهُ اللَّهُ حَتَّی يُقِيمَ بِهِ الْمِلَّةَ الْعَوْجَائَ بِأَنْ يَقُولُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَيَفْتَحُ بِهَا أَعْيُنًا عُمْيًا وَآذَانًا صُمًّا وَقُلُوبًا غُلْفًا تَابَعَهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ هِلَالٍ وَقَالَ سَعِيدٌ عَنْ هِلَالٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ سَلَامٍ غُلْفٌ کُلُّ شَيْئٍ فِي غِلَافٍ سَيْفٌ أَغْلَفُ وَقَوْسٌ غَلْفَائُ وَرَجُلٌ أَغْلَفُ إِذَا لَمْ يَکُنْ مَخْتُونًا
محمد بن سنان، فلیح، ہلال، عطاء بن یسار سے روایت کرتے ہیں میں عبدﷲ بن عمرو بن عاص سے ملا اور میں نے کہا کہ مجھ سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کا وہ حال بیان کریں جو تورات میں ہے، انہوں نے کہا کہ اچھا بخدا تورات میں آپ کی بعض صفتیں وہی بیان کی گئیں ہیں جو قرآن میں بیان کی گئی ہیں، اے نبی ہم نے تم کو گواہ بنا کر اورخوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا اور ان پڑھ لوگوں کی حفاظت کرنے والا بنا کر بھیجا ہے، تم ہمارے بندے اور میرے رسول ہو تمہارا نام ہم نے متوکل رکھا ہے نہ تو بد خواہ ہو اور نہ سنگ دل اور نہ بازار میں شور مچانے والے ہو اور برائی کا بدلہ برائی سے نہیں دیتا بلکہ معاف کر دیتا ہے، اور بخش دیتا ہے اور اس کو ﷲ تعالی نہیں اٹھائے گا جب کہ ٹیڑے مذھب کو اس کے ذریعے سیدھا نہ کر دے اس طور پر کہ لوگ ﴿ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ﴾ کہنے لگیں اور اس کے ذریعے اندھی آنکھیں اور بہرے کان اور غلاف چڑھے ہوئے دلوں کو کھول دے، عبدالعزیز بن ابی سلمہ نے ہلال سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے اور سعید نے بواسطہ ہلال، عطاء، ابن سلام، روایت کیا ہے کہ خلف ہر اس چیز کو کہتے ہیں جو غلاف میں ہو، سیف اغلف اور قوس غلفاء اس کمان کو کہتے ہیں جو غلاف میں ہو اور رجل اغلف اس شخص کو کہتے ہیں جس کا ختنہ نہ ہوا ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment