Tuesday, February 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2110


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
شفعہ کا بیان
باب
بیچنے سے پہلے شفعہ کو شفیع پر پیش کرنے کا بیان
حدیث نمبر
2110
حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْسَرَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ قَالَ وَقَفْتُ عَلَی سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ فَجَائَ الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَی إِحْدَی مَنْکِبَيَّ إِذْ جَائَ أَبُو رَافِعٍ مَوْلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا سَعْدُ ابْتَعْ مِنِّي بَيْتَيَّ فِي دَارِکَ فَقَالَ سَعْدٌ وَاللَّهِ مَا أَبْتَاعُهُمَا فَقَالَ الْمِسْوَرُ وَاللَّهِ لَتَبْتَاعَنَّهُمَا فَقَالَ سَعْدٌ وَاللَّهِ لَا أَزِيدُکَ عَلَی أَرْبَعَةِ آلَافٍ مُنَجَّمَةً أَوْ مُقَطَّعَةً قَالَ أَبُو رَافِعٍ لَقَدْ أُعْطِيتُ بِهَا خَمْسَ مِائَةِ دِينَارٍ وَلَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ مَا أَعْطَيْتُکَهَا بِأَرْبَعَةِ آلَافٍ وَأَنَا أُعْطَی بِهَا خَمْسَ مِائَةِ دِينَارٍ فَأَعْطَاهَا إِيَّاهُ
مکی بن ابراہیم، ابن جریج، ابراہیم بن میسرہ، عمرو بن شرید سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں سعد بن ابی وقاص کے پاس کھڑا تھا تو مسجد میں مسور بن مخزمہ آیا اور اپنا ہاتھ میرے ایک مونڈھے پر رکھا اسوقت ابورافع نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے غلام آئے اور کہا اے سعد مجھ سے میرے دونوں گھر جو تمہارے محلہ میں ہیں خریدلو سعد نے کہا بخدا میں تو انہیں نہیں خرید تا مسور نے کہا بخدا تمہیں خریدنا ہو گا سعد نے کہا میں تمہیں چار سو (درہم) سے زیادہ نہیں دوں گا اور وہ بھی چند قسطوں میں ابورافع نے کہا کہ مجھے اس کے پانچ سو دینار مل رہے تھے اگر میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے نہ سنتا کہ پڑوسی شفعہ کا زیادہ مستحق ہے تو میں کبھی تمہیں چار سو درہم میں نہ دیتا جب کہ مجھے پانچ سو دینار مل رہے تھے چناچہ وہ دونوں گھر ابورافع نے سعد کو دے دیے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment