کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
شفعہ کا بیان
باب
مزدوری یا کرایہ کا بیان۔
حدیث نمبر
2113
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَقْبَلْتُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعِي رَجُلَانِ مِنْ الْأَشْعَرِيِّينَ فَقُلْتُ مَا عَمِلْتُ أَنَّهُمَا يَطْلُبَانِ الْعَمَلَ فَقَالَ لَنْ أَوْ لَا نَسْتَعْمِلُ عَلَی عَمَلِنَا مَنْ أَرَادَهُ
مسدد، یحیی، قرہ بن خالد، حمید بن ہلال، ابوبردہ، ابوموسی سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور میرے ساتھ قبیلہ اشعر کے دو آدمی اور بھی تھے میں نے عرض کیا میں نہیں جانتا کہ یہ دونوں عامل بننا چاہتے ہیں آپ نے فرمایا ہم ہر گز اس شخص کو عامل نہیں بناتے جو عامل بننا چاہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment