Tuesday, February 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2116


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
شفعہ کا بیان
باب
اگر کوئی آدمی کسی مزدور کو مزدری پر لگائے کہ تین دن یا ایک مہینہ یا ایک سال کے بعد کام کرے تو جائز ہے۔
حدیث نمبر
2116
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَأَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ وَاسْتَأْجَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَکْرٍ رَجُلًا مِنْ بَنِي الدِّيلِ هَادِيًا خِرِّيتًا وَهُوَ عَلَی دِينِ کُفَّارِ قُرَيْشٍ فَدَفَعَا إِلَيْهِ رَاحِلَتَيْهِمَا وَوَاعَدَاهُ غَارَ ثَوْرٍ بَعْدَ ثَلَاثِ لَيَالٍ بِرَاحِلَتَيْهِمَا صُبْحَ ثَلَاثٍ
یحیی بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، عروہ بن زبیر، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا زوجہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں انہوں نے ہجرت کے واقعہ میں کہا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر نے بنی دیل کے ایک شخص کو جو راہبر تھا راستہ بتانے کے لئے مزوری پر مقرر کیا اور وہ کفار قریش کے دین پر تھا دونوں نے اپنی سواریاں اس کے حوالہ کر دیں اور اس سے عہد لیا کہ تین راتوں کے بعد تیسر ی کی صبح کو غار ثور پر سواری لیکر آجائے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment