Tuesday, February 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2150


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
وکالہ کا بیان
باب
صرف میں اور وزن سے فروخت ہونے والی چیزوں میں وکیل بنانے کا بیان۔
حدیث نمبر
2150
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سُهَيْلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَأَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَ رَجُلًا عَلَی خَيْبَرَ فَجَائَهُمْ بِتَمْرٍ جَنِيبٍ فَقَالَ أَکُلُّ تَمْرِ خَيْبَرَ هَکَذَا فَقَالَ إِنَّا لَنَأْخُذُ الصَّاعَ مِنْ هَذَا بِالصَّاعَيْنِ وَالصَّاعَيْنِ بِالثَّلَاثَةِ فَقَالَ لَا تَفْعَلْ بِعْ الْجَمْعَ بِالدَّرَاهِمِ ثُمَّ ابْتَعْ بِالدَّرَاهِمِ جَنِيبًا وَقَالَ فِي الْمِيزَانِ مِثْلَ ذَلِکَ
عبد ﷲ بن یوسف، مالک، عبدالمجید بن سہل بن عبدالرحمن بن عوف، سعید بن مسیب، ابوسعید خدری و ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو خیبر کا عامل مقرر کیا، تو وہ آپ کے پاس عمدہ قسم کی کھجوریں لیکر آیا- آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا خیبر کی تمام کھجوریں ایسی ہی ہوتی ہیں؟ اس نے کہا ہم ایسی کھجور ایک صاع دو صاع کے عوض اور دو صاع تین صاع کے عوض خرید لیتے ہیں، آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایسا نہ کرو تمام کھجوریں درہم کے عوض فروخت کر دو، پھر ان درہموں کے عوض اچھی کھجوریں خرید کر لو اور وزن سے فروخت ہونے والی چیزوں کے متعلق بھی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اسی طرح فرمایا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment