کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
وکالہ کا بیان
باب
حدود میں وکالت کا بیان۔
حدیث نمبر
2160
حَدَّثَنَا ابْنُ سَلَّامٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ جِيئَ بِالنُّعَيْمَانِ أَوْ ابْنِ النُّعَيْمَانِ شَارِبًا فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ کَانَ فِي الْبَيْتِ أَنْ يَضْرِبُوا قَالَ فَکُنْتُ أَنَا فِيمَنْ ضَرَبَهُ فَضَرَبْنَاهُ بِالنِّعَالِ وَالْجَرِيدِ
ابن سلام، عبدالوہاب ثقفی، ایوب ابن ابی ملیکہ عقبہ بن حارث سے روایت ہے کہ نعیمان یا ابن نعیمان اس حال میں لایا گیا، کہ وہ شراب پیئے ہوئے تھا تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں کو جو گھر میں موجود تھے حکم دیا کہ اس کو ماریں اس کے مارنے والوں میں میں بھی تھا اور ہم نے اس کو جوتوں اور چھڑیوں سے مارا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment