کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کھیتی اور بٹائی کے متعلق جو روایتیں منقول ہیں
باب
اصحاب نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کاشتکاری اور پھلوں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے تھے۔
حدیث نمبر
2185
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَ يُکْرِي مَزَارِعَهُ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ وَصَدْرًا مِنْ إِمَارَةِ مُعَاوِيَةَ ثُمَّ حُدِّثَ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ کِرَائِ الْمَزَارِعِ فَذَهَبَ ابْنُ عُمَرَ إِلَی رَافِعٍ فَذَهَبْتُ مَعَهُ فَسَأَلَهُ فَقَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ کِرَائِ الْمَزَارِعِ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ قَدْ عَلِمْتَ أَنَّا کُنَّا نُکْرِي مَزَارِعَنَا عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا عَلَی الْأَرْبِعَائِ وَبِشَيْئٍ مِنْ التِّبْنِ
سلیمان بن حرب، حماد، ایوب، نافع، سے روایت کرتے ہیں، کہ ابن عمر اپنے کھیتوں کو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر و عمر و عثمان اور معاویہ کو ابتدائی حکومت کے زمانہ میں کرایہ پر دیتے تھے، پھر رافع بن خدیج کی یہ حدیث ان سے بیان کی گئی کہ نبی علیہ السلام صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کھیتوں کے کرایہ پر دینے سے منع فرمایا ہے، ابن عمر، رافع کے پاس گئے، میں بھی ان کے ساتھ گیا انہوں نے رافع سے پوچھا، تو رافع نے بیان کیا، کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کھیتوں کے کرایہ پر دینے سے منع فرمایا، ابن عمر نے کہا تمہیں معلوم ہے کہ ہم رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں اپنے کھیت چوتھائی پیداوار اور کسی قدر گھاس کے عوض کرایہ پر دیتے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment