کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کھیتی اور بٹائی کے متعلق جو روایتیں منقول ہیں
باب
اصحاب نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کاشتکاری اور پھلوں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے تھے۔
حدیث نمبر
2186
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي سَالِمٌ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کُنْتُ أَعْلَمُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ الْأَرْضَ تُکْرَی ثُمَّ خَشِيَ عَبْدُ اللَّهِ أَنْ يَکُونَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَحْدَثَ فِي ذَلِکَ شَيْئًا لَمْ يَکُنْ يَعْلَمُهُ فَتَرَکَ کِرَائَ الْأَرْضِ
یحیی بن بکیر، لیث، عقیل ابن شہاب، سالم، عبدﷲ بن عمر، نے بیان کیا، کہ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں جانتا تھا، کہ زمین کرایہ پر دی جاتی تھی، پھر عبدﷲ ڈرے، اس بات سے کہ کہیں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے متعلق کوئی حکم نیا دیا ہو، چناچہ زمین کرایہ پر دینا چھوڑ دیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment