کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مساقات کا بیان
باب
بلند زمین کا نیچے کی زمین سے پہلے سیر اب کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2198
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ قَالَ خَاصَمَ الزُّبَيْرَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا زُبَيْرُ اسْقِ ثُمَّ أَرْسِلْ فَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ إِنَّهُ ابْنُ عَمَّتِکَ فَقَالَ عَلَيْهِ السَّلَام اسْقِ يَا زُبَيْرُ ثُمَّ يَبْلُغُ الْمَائُ الْجَدْرَ ثُمَّ أَمْسِکْ فَقَالَ الزُّبَيْرُ فَأَحْسِبُ هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ فِي ذَلِکَ فَلَا وَرَبِّکَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّی يُحَکِّمُوکَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ
عبدان، عبدﷲ ، معمر، زہری، عروہ سے روایت ہے، کہ حضرت زبیر سے ایک انصاری نے جھگڑا کیا تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے زبیر اپنے زمین کو سیراب کرلے، پھر پانی چھوڑ دے انصاری نے کہا، کہ وہ آپ کی پھوپی کے بیٹے ہیں اس لئے؟ تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے زبیر سیراب کرتا جا یہاں تک کہ پانی دیوار تک پہنچ جائے، پھر روک لے، زبیر نے کہا، میں گمان کرتا ہوں کہ یہ آیت (فَلَا وَرَبِّکَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّی يُحَکِّمُوکَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ) الخ اسی کے متعلق نازل ہوئی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment