کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مساقات کا بیان
باب
پانی پلانے کا ثواب
حدیث نمبر
2201
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِي بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی صَلَاةَ الْکُسُوفِ فَقَالَ دَنَتْ مِنِّي النَّارُ حَتَّی قُلْتُ أَيْ رَبِّ وَأَنَا مَعَهُمْ فَإِذَا امْرَأَةٌ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ تَخْدِشُهَا هِرَّةٌ قَالَ مَا شَأْنُ هَذِهِ قَالُوا حَبَسَتْهَا حَتَّی مَاتَتْ جُوعًا
ابن ابی مریم، نافع بن عمر، ابن ابی ملیکہ، اسماء بنت ابی بکر سے روایت ہے، کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کسوف کی نماز پڑھی، اور فرمایا کہ مجھ سے دوزخ قریب ہو گئی یہاں تک کہ میں نے کہا کہ اے پروردگار! کیامیں بھی ان دوزخیوں کے ساتھ ہوں گا! اتنے میں میری نظر ایک عورت پر پڑی، میں نے خیال کیا کہ اس کو ایک بلی نوچ رہی ہے، آپ نے پوچھا کہ یہ کیا بات ہے؟ تو فرشتوں نے کہا کہ اس عورت نے بلی کو روک رکھا، یہاں تک کہ بھوک کے سبب سے مر گئی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment