کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
رہن کا بیان
باب
اگر عربی غلام کا مالک ہو جائے اور اس کو ہبہ کردے بیچ دے تو کیا یہ درست ہے؟۔
حدیث نمبر
2368
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَا أَزَالُ أُحِبُّ بَنِي تَمِيمٍ و حَدَّثَنِي ابْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ الْمُغِيرَةِ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ مَا زِلْتُ أُحِبُّ بَنِي تَمِيمٍ مُنْذُ ثَلَاثٍ سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِيهِمْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ هُمْ أَشَدُّ أُمَّتِي عَلَی الدَّجَّالِ قَالَ وَجَائَتْ صَدَقَاتُهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ صَدَقَاتُ قَوْمِنَا وَکَانَتْ سَبِيَّةٌ مِنْهُمْ عِنْدَ عَائِشَةَ فَقَالَ أَعْتِقِيهَا فَإِنَّهَا مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ
زہیر بن حرب جریر عمارہ بن قعقاع ابوزرعہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں بنی تمیم سے برابر محبت کرتا رہوں گا ابن سلام جریر بن عبدالحمید مغیرہ حارث ابوزرعہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ عمارہ ابوزرعہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں بنی تمیم سے برابر کرتا ہوں جب سے میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے ان کے متعلق تین باتیں سنی ہیں میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو ان لوگوں کے متعلق فرماتے ہوئے سنا کہ وہ میری امت میں دجال کے لیے بہت زیادہ سخت ہوں گے ایک بار بنی تمیم کے صدقات آئے تو فرمایا یہ ہماری قوم کے صدقات ہیں اور بنی تمیم کی ایک عورت حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کے پاس قید ہو کر آئی تو فرمایا کہ اسے آزاد کر دو اس لیے کہ وہ حضرت اسمعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment