Tuesday, February 15, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2370


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
رہن کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ غلام تمہارے بھائی ہیں۔
حدیث نمبر
2370
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا وَاصِلٌ الْأَحْدَبُ قَالَ سَمِعْتُ الْمَعْرُورَ بْنَ سُويْدٍ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا ذَرٍّ الْغِفَارِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ وَعَلَی غُلَامِهِ حُلَّةٌ فَسَأَلْنَاهُ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ إِنِّي سَابَبْتُ رَجُلًا فَشَکَانِي إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعَيَّرْتَهُ بِأُمِّهِ ثُمَّ قَالَ إِنَّ إِخْوَانَکُمْ خَوَلُکُمْ جَعَلَهُمْ اللَّهُ تَحْتَ أَيْدِيکُمْ فَمَنْ کَانَ أَخُوهُ تَحْتَ يَدِهِ فَلْيُطْعِمْهُ مِمَّا يَأْکُلُ وَلْيُلْبِسْهُ مِمَّا يَلْبَسُ وَلَا تُکَلِّفُوهُمْ مَا يَغْلِبُهُمْ فَإِنْ کَلَّفْتُمُوهُمْ مَا يَغْلِبُهُمْ فَأَعِينُوهُمْ
آدم بن ابی ایاس شعبہ واصل احدب معرور بن سوید بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابوذر غفاری کو دیکھا اس حال میں کہ وہ ایک جوڑا پہنے ہوئے تھے ان کا غلام بھی ویسا ہی جوڑا پہنے ہوئے تھا ہم نے ان سے اس کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے بیان کیا کہ میں نے ایک شخص کو گالی دی تو اس نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے میری شکایت کی مجھ سے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تو نے اس کو ماں کی گالی دی ہے پھر فرمایا کہ تمہارے خدمت گزار تمہارے بھائی ہیں جنہیں ﷲ تعالیٰ نے تمہارے ہاتھوں (قبضہ) میں دے دیا ہے اس لیے جس کا بھائی اس کے قبضہ میں ہو تو اسے وہی کھلائے جو خود کھاتا ہے اور اسے ویسا ہی پہنائے جیسا خود پہنتا ہے ان کو ایسے کام کی تکلیف نہ دو جو ان سے نہ ہو سکے اور اگر انہیں تکلیف دو تو ان کی مدد کرو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment