کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
رہن کا بیان
باب
غلام اپنے آقا کے مال کا نگران ہے۔
حدیث نمبر
2382
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ کُلُّکُمْ رَاعٍ وَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ فَالْإِمَامُ رَاعٍ وَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ وَالرَّجُلُ فِي أَهْلِهِ رَاعٍ وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ وَالْمَرْأَةُ فِي بَيْتِ زَوْجِهَا رَاعِيَةٌ وَهِيَ مَسْئُولَةٌ عَنْ رَعِيَّتِهَا وَالْخَادِمُ فِي مَالِ سَيِّدِهِ رَاعٍ وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ قَالَ فَسَمِعْتُ هَؤُلَائِ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَحْسِبُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَالرَّجُلُ فِي مَالِ أَبِيهِ رَاعٍ وَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ فَکُلُّکُمْ رَاعٍ وَکُلُّکُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ
ابو الیمان شعیب زہری سالم بن عبدﷲ عبد ﷲ عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ تم میں سے ہر شخص کا حاکم ہے اور اس سے اس کی رعیت کے متعلق سوال کیا جائے گا عورت اپنے شوہر کے گھر کی نگراں ہے اس سے اس کی رعیت کے متعلق باز پرس ہوگی اور خادم اپنے مالک کے مال کا محافظ ہے اس سے اس کی رعیت کے متعلق سوال ہوگا عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ مرد اپنے باپ کے مال کا نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا تم میں سے ہر شخص حاکم ہے اس سے اس کی رعیت کے متعلق باز پرس ہوگی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment