Tuesday, February 15, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2387


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
مکاتب کی بیع کا بیان۔
حدیث نمبر
2387
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ بَرِيرَةَ جَائَتْ تَسْتَعِينُ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَقَالَتْ لَهَا إِنْ أَحَبَّ أَهْلُکِ أَنْ أَصُبَّ لَهُمْ ثَمَنَکِ صَبَّةً وَاحِدَةً فَأُعْتِقَکِ فَعَلْتُ فَذَکَرَتْ بَرِيرَةُ ذَلِکَ لِأَهْلِهَا فَقَالُوا لَا إِلَّا أَنْ يَکُونَ وَلَاؤُکِ لَنَا قَالَ مَالِکٌ قَالَ يَحْيَی فَزَعَمَتْ عَمْرَةُ أَنَّ عَائِشَةَ ذَکَرَتْ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اشْتَرِيهَا وَأَعْتِقِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ
عبد ﷲ بن یوسف مالک یحییٰ بن سعید عمروہ بنت عبدالرحمن سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کے پاس بریرہ کتابت کی رقم کی ادائیگی میں مدد مانگنے آئیں تو انہوں نے کہا کہ اگر تمہارے مالک پسند کریں تو میں ان کو تیری قیمت یک مشت دے دوں اور تجھے آزاد کردوں بریرہ نے اپنے مالکوں سے جاکر بیان کیا تو ان لوگوں نے کہا ہم نہیں بیچتے ہیں مگر اس شرط پر کہ تیری ولاء ہم لیں گے مالک نے یحییٰ کا قول بیان کیا عمرہ نے کہا کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے یہ ماجرا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے بیان کیا کہ تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو خرید لو اور آزاد کردو اس لیے کہ ولاء اسی کو ملے گی جو آزاد کرے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment