کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
شکار کا ہدیہ قبول کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2395
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَنْفَجْنَا أَرْنَبًا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ فَسَعَی الْقَوْمُ فَلَغَبُوا فَأَدْرَکْتُهَا فَأَخَذْتُهَا فَأَتَيْتُ بِهَا أَبَا طَلْحَةَ فَذَبَحَهَا وَبَعَثَ بِهَا إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَرِکِهَا أَوْ فَخِذَيْهَا قَالَ فَخِذَيْهَا لَا شَکَّ فِيهِ فَقَبِلَهُ قُلْتُ وَأَکَلَ مِنْهُ قَالَ وَأَکَلَ مِنْهُ ثُمَّ قَالَ بَعْدُ قَبِلَهُ
سلیمان بن حرب شعبہ ہشام بن زید بن انس بن مالک انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے مر الظہران میں ایک خرگوش کو بھگا کر نکالا لوگ اس کے پیچھے دوڑے تو تھک گئے لیکن میں نے اس کو پکڑلیا اور ابوطلحہ کے پاس لے کر آیا اس نے اس کو ذبح کیا اور اس کے سرین یا اس کے دو ران نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجے پھر شعبہ نے بیان کیا کہ نہیں ران ہی بھجوائی تھیں اس میں کوئی شک نہیں اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو قبول کرلیا میں نے پوچھا کیا آپ نے اس میں سے کھایا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں! آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے کھایا پھر اس کے بعد بیان کیا کہ اس کو قبول کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment