کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
شوہر کا اپنی بیوی کو اور بیوی کا اپنے شوہر کو ہبہ کرنا
حدیث نمبر
2410
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا لَمَّا ثَقُلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاشْتَدَّ وَجَعُهُ اسْتَأْذَنَ أَزْوَاجَهُ أَنْ يُمَرَّضَ فِي بَيْتِي فَأَذِنَّ لَهُ فَخَرَجَ بَيْنَ رَجُلَيْنِ تَخُطُّ رِجْلَاهُ الْأَرْضَ وَکَانَ بَيْنَ الْعَبَّاسِ وَبَيْنَ رَجُلٍ آخَرَ فَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ فَذَکَرْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ مَا قَالَتْ عَائِشَةُ فَقَالَ لِي وَهَلْ تَدْرِي مَنْ الرَّجُلُ الَّذِي لَمْ تُسَمِّ عَائِشَةُ قُلْتُ لَا قَالَ هُوَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ
ابراہیم بن موسی ہشام معمر زہری عبید ﷲ بن عبدﷲ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ جب نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کا جسم وزنی ہوگیا اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری زور پکڑ گئی تو اپنی بیویوں سے اجازت چاہی کہ میرے گھر میں مرض کی حالت میں رہیں تو ان لوگوں نے اس کی اجازت دے دی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم دو آدمیوں کے درمیان نکلے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے دونوں پاؤں زمین پر گھسٹ رہے تھے عباس اور ایک دوسرے آدمی کے درمیان تھے عبید ﷲ نے کہا کہ میں نے ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے بیان کیا جو حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا اور انہوں نے مجھ سے پوچھا کیا تو جانتا ہے کہ وہ کون آدمی تھا جس کا نام عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے نہیں لیا میں نے کہا نہیں انہوں نے کہا وہ حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment