کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
اگر کوئی شخص ہبہ کرے یا وعدہ کرے پھر قبل اس کے کہ وہ چیز اس کے پاس پہنچے وہ (ہبہ کرنے والا یا وعدہ کرنے والا) مر جائے۔
حدیث نمبر
2419
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُنْکَدِرِ سَمِعْتُ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ جَائَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ أَعْطَيْتُکَ هَکَذَا ثَلَاثًا فَلَمْ يَقْدَمْ حَتَّی تُوُفِّيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ أَبُو بَکْرٍ مُنَادِيًا فَنَادَی مَنْ کَانَ لَهُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِدَةٌ أَوْ دَيْنٌ فَلْيَأْتِنَا فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَدَنِي فَحَثَی لِي ثَلَاثًا
علی بن عبدﷲ سفیان ابن منکدر جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھ سے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اگر بحرین کا مال آیا تو میں تم کو اس طرح (لپ بھر کر) تین بار دوں گا وہ مال نہیں آیا یہاں تک کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے ایک منادی کو حکم دیا کہ وہ اعلان کردے کہ جس سے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے کچھ وعدہ کیا ہو یا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پر اس کا قرض ہو تو وہ میرے پاس آئے میں اس کو دوں گا میں ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور میں نے کہا نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے مجھ سے وعدہ کیا تھا تو انہوں نے تین لپ بھر کر مجھے دیئے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment