Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2423


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
ایک چیز کا چند آدمیوں کو ہبہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2423
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ وَعَنْ يَمِينِهِ غُلَامٌ وَعَنْ يَسَارِهِ الْأَشْيَاخُ فَقَالَ لِلْغُلَامِ إِنْ أَذِنْتَ لِي أَعْطَيْتُ هَؤُلَائِ فَقَالَ مَا کُنْتُ لِأُوثِرَ بِنَصِيبِي مِنْکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَدًا فَتَلَّهُ فِي يَدِهِ
یحییٰ بن قزعہ مالک ابوحازم سہل بن سعد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس کوئی پینے کی چیز لائی گئی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے پیا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے دائیں طرف ایک کم سن لڑکا تھا اور بائیں طرف بوڑھے لوگ تھے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس لڑکے سے فرمایا کہ اگر تو اجازت دے تو میں یہ ان لوگوں کو دو دوں اس نے کہا کہ یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے جھوٹھے میں اپنے حصہ میں کسی کو اپنے اوپر ترجیح دینے والا نہیں چناچہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے وہ پیالہ اس کے ہاتھ میں زور سے رکھ دیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment