کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
جس چیز کا پہننا مکروہ ہے اس کا ہدیہ بھیجنا۔
حدیث نمبر
2431
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ أَبُو جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أَتَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتَ فَاطِمَةَ فَلَمْ يَدْخُلْ عَلَيْهَا وَجَائَ عَلِيٌّ فَذَکَرَتْ لَهُ ذَلِکَ فَذَکَرَهُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنِّي رَأَيْتُ عَلَی بَابِهَا سِتْرًا مَوْشِيًّا فَقَالَ مَا لِي وَلِلدُّنْيَا فَأَتَاهَا عَلِيٌّ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَهَا فَقَالَتْ لِيَأْمُرْنِي فِيهِ بِمَا شَائَ قَالَ تُرْسِلُ بِهِ إِلَی فُلَانٍ أَهْلِ بَيْتٍ بِهِمْ حَاجَةٌ
محمد بن جعفر ابوجعفر ابن فضیل فضیل نافع ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم حضرت فاطمہ کے گھر میں تشریف لائے لیکن اندر نہیں گئے حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ آئے تو ان سے حضرت فاطمہ نے بیان کیا حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے دریافت کیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے طرمایا کہ میں نے فاطمہ کے دروازے پر دھاری دار پردہ دیکھا مجھ کو دنیا کی آرائشوں سے کیا کام؟ حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کے پاس آئے اور ان سے یہ حال بیان کیا تو انہوں نے کہا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم جو کچھ چاہیں اس بارے میں مجھے کہہ دیں آپ نے فرمایا کہ فلاں گھر والے کے پاس بھیج دو کہ وہ ضرورت مند ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment