Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2436


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
مشرکین کو ہدیہ دینے کا بیان۔
حدیث نمبر
2436
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَأَی عُمَرُ حُلَّةً عَلَی رَجُلٍ تُبَاعُ فَقَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْتَعْ هَذِهِ الْحُلَّةَ تَلْبَسْهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَإِذَا جَائَکَ الْوَفْدُ فَقَالَ إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذَا مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا بِحُلَلٍ فَأَرْسَلَ إِلَی عُمَرَ مِنْهَا بِحُلَّةٍ فَقَالَ عُمَرُ کَيْفَ أَلْبَسُهَا وَقَدْ قُلْتَ فِيهَا مَا قُلْتَ قَالَ إِنِّي لَمْ أَکْسُکَهَا لِتَلْبَسَهَا تَبِيعُهَا أَوْ تَکْسُوهَا فَأَرْسَلَ بِهَا عُمَرُ إِلَی أَخٍ لَهُ مِنْ أَهْلِ مَکَّةَ قَبْلَ أَنْ يُسْلِمَ
خالد بن محمد سلیمان بن بلال عبدﷲ بن دینار ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے ایک شخص کو ریشمی حلہ بیچتے ہوئے دیکھا تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ اس حلہ کو خرید لیجئے تاکہ جمعہ کے دن اور جس دن وفد آئے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پہنیں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو وہی پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس چند حلے لائے گئے ان میں سے ایک حلہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو بھیج دیا حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا مٰن اسے کیونکر پہنوں جب کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اس کے متعلق ایسا ایسا فرما چکے ہیں تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے تم کو پہننے کے لیے نہیں دیا ہے بلکہ اس کو بیچ دو یا کسی کو پہنا دو چناچہ اس حلے کو حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے اپنے ایک بھائی کو جو مکہ میں تھا اور ابھی مسلمان نہیں ہوا تھا بھیج دیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment