Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2457


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
گواہیوں کا بیان
باب
جب ایک یا چند گواہ کسی چیز کی گواہی دیں۔
حدیث نمبر
2457
حَدَّثَنَا حِبَّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّهُ تَزَوَّجَ ابْنَةً لِأَبِي إِهَابِ بْنِ عَزِيزٍ فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ قَدْ أَرْضَعْتُ عُقْبَةَ وَالَّتِي تَزَوَّجَ فَقَالَ لَهَا عُقْبَةُ مَا أَعْلَمُ أَنَّکِ أَرْضَعْتِنِي وَلَا أَخْبَرْتِنِي فَأَرْسَلَ إِلَی آلِ أَبِي إِهَابٍ يَسْأَلُهُمْ فَقَالُوا مَا عَلِمْنَا أَرْضَعَتْ صَاحِبَتَنَا فَرَکِبَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ فَسَأَلَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَيْفَ وَقَدْ قِيلَ فَفَارَقَهَا وَنَکَحَتْ زَوْجًا غَيْرَهُ
حبان عبدﷲ عمر بن سعید بن ابی حسین عبدﷲ بن ابی ملیکہ عقبہ بن حارث سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ابواہاب بن عزیز کی بیٹی سے نکاح کیا ان کے پاس ایک عورت آئی اور کہا کہ میں نے عقبہ کو اور اس عورت کو جس سے اس نے نکاح کیا ہے- دودھ پلایا ہے اور نہ تو نے مجھے بتایا چناچہ ابواہاب کے گھر ایک آدمی دریافت کرنے کو بھیجا گیا تو انہوں نے ک ہا میں ہمیں بھی معلوم نہیں کہ اس عورت نے اس کو دودھ پلایا ہے عقبہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس سوار ہوکر مدینہ گئے اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایسی بات کیونکر ہو سکتی ہے (یعنی تو اس سے کس طرح نکاح کر سکتا ہے) جب کہ اس کے متعلق اس طرح کی بات (یعنی دودھ پلانے کے متعلق) کہی جا چکی ہے چناچہ عقبہ نے اس عورت کو چھوڑ دیا اور اس نے دوسرے مرد سے نکاح کر لیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment