Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2481


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
گواہیوں کا بیان
باب
بچوں کے بالغ ہونے اور ان کی شہادت کا بیان۔
حدیث نمبر
2481
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَرَضَهُ يَوْمَ أُحُدٍ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ سَنَةً فَلَمْ يُجِزْنِي ثُمَّ عَرَضَنِي يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً فَأَجَازَنِي قَالَ نَافِعٌ فَقَدِمْتُ عَلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ خَلِيفَةٌ فَحَدَّثْتُهُ هَذَا الْحَدِيثَ فَقَالَ إِنَّ هَذَا لَحَدٌّ بَيْنَ الصَّغِيرِ وَالْکَبِيرِ وَکَتَبَ إِلَی عُمَّالِهِ أَنْ يَفْرِضُوا لِمَنْ بَلَغَ خَمْسَ عَشْرَةَ
عبید ﷲ بن سعید ابواسامہ عبید ﷲ نافع ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ وہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے سامنے احد کے دن پیش ہوئے اس وقت ان کی عمر چودہ سال تھی تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اجازت نہیں دی پھر میں خندق کے دن پیش ہوا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اجازت دے دی اس وقت میری عمر پندرہ سال کی تھی نافع نے کہا کہ میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کے پاس آیا جب کہ وہ خلیفہ تھے اور میں نے ان سے یہ حدیث بیان کی تو کہا یہ نابالغ اور بالغ کے درمیان حد ہے اور اپنے عاملوں کو لکھ کر بھیجا کہ جس کی عمر پندرہ سال ہو اس کا حصہ لشکر میں مقرر کریں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment