Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2486


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
گواہیوں کا بیان
باب
اگر کوئی شخص دعویٰ کرے یا تہمت لگائے تو اس کو اختیار ہے کہ گواہ تلاش کرے اور گواہ تلاش کرنے کے لیے دوڑے۔
حدیث نمبر
2486
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ هِشَامٍ حَدَّثَنَا عِکْرِمَةُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ هِلَالَ بْنَ أُمَيَّةَ قَذَفَ امْرَأَتَهُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرِيکِ ابْنِ سَحْمَائَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيِّنَةُ أَوْ حَدٌّ فِي ظَهْرِکَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذَا رَأَی أَحَدُنَا عَلَی امْرَأَتِهِ رَجُلًا يَنْطَلِقُ يَلْتَمِسُ الْبَيِّنَةَ فَجَعَلَ يَقُولُ الْبَيِّنَةَ وَإِلَّا حَدٌّ فِي ظَهْرِکَ فَذَکَرَ حَدِيثَ اللِّعَانِ
محمد بن بشار ابن ابی عدی ہشام عکرمہ حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہلال بن امیہ نے اپنی بیوی پر نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے سامنے شریک بن سحماء سے زنا کرنے کی تہمت لگائی بنی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیرے پاس کوئی گواہ ہے؟ یا تیری پیٹھ کو کوڑے لگائے جائیں گے اس نے عرض کیا یا رسول ﷲ جب کوئی شخص اپنی بیوی پر کسی مرد کو دیکھے تو کیا وہ گواہ تلاش کرنے کے لیے جائے گا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم فرماتے رہے کہ گواہ لاؤ ورنہ تمہارے پیٹھ پر کوڑے لگائے جائیں گے پھر لعان کی حدیث بیان کی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment