کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
گواہیوں کا بیان
باب
مدعا علیہ قسم وہیں پر کھائے جہاں پر اس سے قسم لی جائے۔
حدیث نمبر
2488
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ حَلَفَ عَلَی يَمِينٍ لِيَقْتَطِعَ بِهَا مَالًا لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ
موسیٰ بن اسمٰعیل عبدلواحد اعمش ابووائل ابن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص جھوٹی قسم کھائے گا تاکہ کسی کا مال ہضم کر جائے تو ﷲ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر غضب ناک ہو گا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment