Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2498


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
گواہیوں کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو وعدہ پورا کرنے کا حکم دے۔
حدیث نمبر
2498
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ شُجَاعٍ عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ سَأَلَنِي يَهُودِيٌّ مِنْ أَهْلِ الْحِيرَةِ أَيَّ الْأَجَلَيْنِ قَضَی مُوسَی قُلْتُ لَا أَدْرِي حَتَّی أَقْدَمَ عَلَی حَبْرِ الْعَرَبِ فَأَسْأَلَهُ فَقَدِمْتُ فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ قَضَی أَکْثَرَهُمَا وَأَطْيَبَهُمَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ فَعَلَ
محمد بن عبدالرحیم سعید بن سلیمان مروان بن شجاع سالم افطس سعید بن جبیر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھ سے حیرہ کے ایک یہودی نے پوچھا کہ حضرت موسیٰ نے دو مدتوں میں سے کون سی مدت پوری کی؟ میں نے کہا میں نہیں جانتا میں عرب کے کسی عالم کے پاس جا کر جب تک پوچھ نہ لوں (میں نہیں بتا سکتا) میں ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ان دونوں میں جو زیادہ عمدہ مدت تھی وہ پوری کی اس لیے کہ ﷲ کے رسول جو بات کہتے ہیں وہ پوری کرتے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment